ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عدالت نے جیٹلی کی جانب سے دائر تازہ ہتک عزتی معاملہ میں کیجریوال سے جواب مانگا

عدالت نے جیٹلی کی جانب سے دائر تازہ ہتک عزتی معاملہ میں کیجریوال سے جواب مانگا

Tue, 23 May 2017 23:22:13    S.O. News Service

نئی دہلی23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی جانب سے دائر 10کروڑ روپے کے تازہ ہتک عزتی معاملہ میں آج وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے جواب مانگا۔ارون جیٹلی نے یہ معاملہ کیجریوال کے وکیل رام جیٹھ ملانی کی طرف سے حال میں مبینہ قابل اعتراض لفظ استعمال کئے جانے کو لے کر دائرکیاہے۔رجسٹرار پنکج گپتا نے کیجریوال کو نوٹس جاری کیاجس میں ان سے پوچھاگیاہے کہ ان کے خلاف ہتک عزتی کی کارروائی کیوں نہیں شروع کی جانی چاہئے۔عدالت کے کیس کی اگلی سماعت کیلئے26جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔تب تک کیجریوال کو جواب دیناہوگا۔وزیرخزانہ اور وزیر دفاع جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور پارٹی کے پانچ دیگر عہدیداروں کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کے دوران کھلی عدالت میں جیٹھ ملانی کی طرف سے اپنے خلاف مبینہ ”گالی“استعمال کئے جانے کے بعد ہتک عزتی کایہ دوسرا معاملہ دائرکیاہے۔ہائی کورٹ میں 17مئی کو وزیر سے جرح کے دوران جیٹھ ملانی نے کچھ ایسی باتیں کہی تھیں جنہیں قابل اعتراض قراردے دیاتھا۔بحث میں کہا گیا کہ مرکزی وزیر کی ایماندار اور صاف شبیہ رہی ہے اور انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ کمائی عوام کی خدمت کے کئی کاموں میں لگائی ہے۔
 


Share: